ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شہری انتظامیہ کےمتعلق اپنی شکایات پیش کرنے ضلع انتظامیہ کی طرف سے موبائیل ایپ کا اجراء

بھٹکل شہری انتظامیہ کےمتعلق اپنی شکایات پیش کرنے ضلع انتظامیہ کی طرف سے موبائیل ایپ کا اجراء

Fri, 13 Dec 2019 20:01:08    S.O. News Service

بھٹکل:13؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع عوام کے لئے اپنے مقامی شہری انتظامیہ کےمتعلق کوئی شکایاتی  تصویر ، وڈیو پوسٹ کرتےہوئے اپنی شکایات دینے کےلئے ضلع انتظامیہ نے موبائیل ایپ کے ذریعے  سہولت فراہم کئے جانے کی اطلاع پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

بھٹکل میونسپالٹی چیف آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ 24اکتوبر کو اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر نے ’یوکے نگر ایپ (UK NAGAR APP) کا اجراء کیا ہے۔ جس کے ذریعے عوام کو شہری انتظامیہ کے لئے اپنی شکایات ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ اس سلسلےمیں مزید جانکاری کے لئے دفتر کے ٹکنکل ماہر عملہ سے ملاقات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: